(AABDBSDC-Repair)-Yeh Haseen Haath

Aug 19, 2010 at 6:13 PM
میرے مولا یہ حسیں ہاتھ سلامت رکھنا

ایسا لگتا ہے جو یہ ہاتھ دعا کو اٹھیں
خود فرشتے چلے آتے ہیں زمیں کی جانب
سونپ کر مرمریں ہاتھوں کی ہتھیلی کو حنا
جو بھی مانگا ہو وہ چب چاپ دیے جاتے ہوں

میرے مولا یہ حسیں ہاتھ سلامت رکھنا
...
ان کی خوشبو سے معطر ہے میرا سارا وجود
انہی ہاتھوں میں میرے خواب چھپے ہیں مولا
انگلیاں مجھ کو محبت میں بھگو دیتی ہیں
انہی پوروں نے میرے درد چنے مولا


ا
س کی رگ رگ میں محبت ہی محبت رکھنا
میرے مولا یہ حسیں ہاتھ سلامت رکھنا
...
انہی ہاتھوں کی لکیروں میں مقدر ہے میرا
یہ جو کونے میں ستارا ہے سکندر ہے میرا
خواب سے نرم خیالوں کی طرح نازک ہیں
ان کے ہر لمس میں میرے لیے چاہت رکھنا!

میرے مولا یہ حسیں ہاتھ سلامت رکھنا