(AABDBSDC-Repair)-ایک شخص ایسا بھی تھا

Dec 24, 2009 at 4:24 AM

کچھ لوگ اتنے اہم ہوتے ہیں کہ ان کے نہ ہونے سے ساری دنیا بدل جاتی ہے. آسمان اور زمین میں رنگ بھی نہیں رہتے. سب کچھ پھیکا پھیکا سا لگتا ہے. یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ ان کی موجودگی سے محفل محفل رہتی ہے. ایسے لوگ تقریبا ہر کسی کی زندگی میں آتے ہیں. ہر کسی کے لیے کوئی نہ کوئی ایسا ضرور ہوتا ہے. اور میں بھی ایک عام سا انسان ہوں. ایک ایسا انسان میری زندگی میں بھی رہا ہے. اس کی اہمیت کو میں اس طرح بیان کر سکتا ہوں کہ جب تک وہ لاہور میں تھا اور اگر کوئی مجھ سے پوچھتا کہ دنیا کے کون سے شہر میں مجھے جادو اور کشش محسوس ہوتی ہے تو میں لاہور کا نام ہی لیتا.
اور آج وہ دن ہیں زندگی کے کہ ایک وہ نہیں ہے لاہور میں اور اگر آج مجھ سے کوئی پوچھے تو میں یہی کہوں گا کہ لاہور بھی ایک شہر ہے. ایک عام سا شہر. اور جب سے وہ لاہور میں نہیں ہے میں نے آج تک وہ الفاظ کسی کو نہیں کہے جو میں کبھی کہ
ا کرتا تھا... جو لاہور میں ہے وہ دنیا میں کہیں اور کہاں!


عامر علی بلال